GetResponse Marketing Automation | E-commerce conditions!

Wednesday, October 12, 2022

عجب اپنا حال ہوتا جو وصال یار ہوتا




 عجب اپنا حال ہوتا جو وصال یار ہوتا

کبھی جان صدقے ہوتی کبھی دل نثار ہوتا

کوئی فتنہ تا قیامت نہ پھر آشکار ہوتا

ترے دل پہ کاش ظالم مجھے اختیار ہوتا

جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھوٹے وعدے کرتا

تمہیں منصفی سے کہہ دو تمہیں اعتبار ہوتا

غم عشق میں مزا تھا جو اسے سمجھ کے کھاتے

یہ وہ زہر ہے کہ آخر مے خوش گوار ہوتا

یہ مزہ تھا دل لگی کا کہ برابر آگ لگتی

نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا

نہ مزا ہے دشمنی میں نہ ہے لطف دوستی میں

کوئی غیر غیر ہوتا کوئی یار یار ہوتا

ترے وعدے پر ستم گر ابھی اور صبر کرتے

اگر اپنی زندگی کا ہمیں اعتبار ہوتا

یہ وہ درد دل نہیں ہے کہ ہو چارہ ساز کوئی

اگر ایک بار مٹتا تو ہزار بار ہوتا

گئے ہوش تیرے زاہد جو وہ چشم مست دیکھی

مجھے کیا الٹ نہ دیتے جو نہ بادہ خوار ہوتا

مجھے مانتے سب ایسا کہ عدو بھی سجدے کرتے

در یار کعبہ بنتا جو مرا مزار ہوتا

تمہیں ناز ہو نہ کیونکر کہ لیا ہے داغؔ کا دل

یہ رقم نہ ہاتھ لگتی نہ یہ افتخار ہوتا

داغؔ

واعظ کی بات کی تو ہزاروں جواب تھےlove words for him





 واعظ کی بات کی تو ہزاروں جواب تھے


پر کیا کریں کہ مُنہ ھے کلامِ مجید کا

روزِ اَلَسْت ہم سے بڑی چال رہ گئی

پھر ایسا دن ملے گا نہ گُفت و شُنِید کا

وہ بُت کرے خُدائی کی باتیں خدا کی شان

جو حرف پڑھ سکے نہ کلامِ مجید کا

لایا ہے مرے قتل کا مَحْضَر پیامبر

یاں انتظار تھا مجھے خط کی رسید کا

پھر سہو ہو گئیں تری وعدہ خلافیاں

پھر اعتبار ہے مجھے عھدِ جدید کا

بُلبُل کی داستاں سُنی گُوشِ گُل نے کب

انسان ہی کو لُطف ہے گُفت و شُنِید کا

قاصد مرے سوال کا کوئی نہیں جواب

کاغذ بدل گیا نہ ہو خط کی رسید کا

ہم ایک کہہ کہ سُنتے ہیں مُنہ سے ترے ھزار

لپکا پڑا ہوا ہے گُفت و شُنِید کا

حُورانِ خُلد بولتی ہیں بڑھ کے بولیاں

نیلام ہو رھا ھے تمہارے شھید کا

رکھنا وہ روک روک کے لڑتی نگاہ کو

رکھنا وہ تھام تھام کے دل محوِ دید کا

چلنا ھمارے ساتھ ذرا اَے شبِ فِراق

دوزخ میں قحط ہو نہ عذابِ شدید کا

اَے داغؔ کیوں نہ مجھ کو شِفاعت کی ہو اُمید

مَیں ھوں مُحِبّ حُسین کا دُشمن یزید کا
مرزا داغؔ دھلوی

















Monday, October 10, 2022

love words for him جو کہہ رہے تھے کہ جینا محال ہے تم بن





جو کہہ رہے تھے کہ جینا محال ہے تم بن
بچھڑ کے مجھ سے وہ دو دن اداس بھی نہ رہے
معراج فیض آبادی

 


ہر حسن سـادہ لُـوح نہ دل میں اُتر سکا
کچھ تو مزاجِ یار میں گہرائیاں بھی ہوں
دنیا کے تذکرے تو طبیعت ہی لے بجھے
بات اس کی ہو تو پھر سخن آرائیاں بھی ہوں
احمد فراز


ہم جن گھروں کو چھوڑ کے آئے تھے ناگہاں
شکوے کی بات ہے وہ اگر خیریت سے ہیں
جون ایلیا


سفید رت میں گلاب ہاتھوں سے سات رنگوں کے خواب چنتی،
کپاس چننے کو آئی لڑکی کا دھیان تھوڑی کپاس پر ہے.!
پارس مزاری


مجھے اترے ہوئے چہرے زیادہ اپنے لگتے ہیں ۔۔
مجھے ملنے کو آئے تو کوئی دل سے اداس آئے ۔۔
راشد امام


‏تم پھر اسی ادا سے انگڑائی لے کے ہنس دو
آ جائے گا پلٹ کر گزرا ہوا زمانہ.
شکیلؔ بدایونی


جو خود کو بھی میسر نہیں رہتا
وہ ترے حصے میں کیا خاک آے گا
فابی جان


دھولا چکے تھے مل کر کل لونڈے میکدے کے
پر سرگراں ہو واعظ جاتا رہا سٹک کر
میر


یارب کسی کے راز محبت کی خیر ہو
دست جنوں رہے نہ رہے آستیں رہے
جگر مراد آبادی صاحب ۔


اب کی جو راہ محبت میں اٹھائی تکلیف
سخت ہوتی ہمیں منزل کبھی ایسی تو نہ تھی
بہادر شاہ ظفر ۔


وہ مسلمان تھی اللہ سے شرماتی رہی
اور بھگوان سے گوری نے سجن مانگ لیا
قتیل شفائی


عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہت
بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
نصیر ترابی


کس سے پوچھیں کہ وہ اندازِ نظر
کب تبسم ہوا کب تیر ہوا.....!!
باقی صدیقی


جب بھی ہِلے کواڑ تو لگتا ہے تُم ہی ہو
یہ وسوسے تو یار مُجھے یوں ہی کھا گئے
شوزب حکیم


36

Sunday, October 9, 2022

Love life book اندھیرے میں جلنے والا پہلا چراغ

🆄🆁🅳🆄 🅱🅸🅾🅶



 اندھیرے میں جلنے والا پہلا چراغ اندھیرا ختم کرنے کا باعث ہوتا ہے، بعد

💓 والے چراغ صرف روشنی میں اضافے کا سبب بنتے ہی



ھاۓ ۔۔
محبت کی دُکان نفرت کہ بازار میں ۔۔



اس بات کا فیصلہ کون کر سکتا ہے کہ سوکھی ہوئی کھوپڑیوں کا منظر زیادہ

دشت ناک ہے یا مرجھائے ہوئے دلوں کا



"💗جن خاص کے لیے آپ خاص نہیں، انہیں عام کر دیجیے.




❤تم پہ اتری ہی نہیں اندھی راتیں ، تم نے دیکھا ہی نہیں چاند کا کالا ہونا




" اِن ہاتھوں کی لکیروں سے اُس کے نام کے بخیِے اُدھیڑ دِیے گئے ہیں لیکن اِس ہاتھ کی جو رگ سیدھا دِل کے مقام تک جاتی ہے اُسے نہ اُکھاڑ سکے ، لکیروں میں نہ سہی دِل میں تو وہ قیامت تک رہے گا نہ! ۔ "👐




زِندگی میں کوئی بھی ملاقات فضول نہیں ہوتی -
ہر اِنسان جِسے آپ مِلتے ہیں ،
وہ یا تو آپ کی آزمائش ہوتا ہے - یا سزا ہوتا ہے - یا پھر آسمانی تحفــہ ہوتا ھـــے .❤🌸





ایک گلاس جوس کو ڈیڑھ گھنٹے میں ختم کرنے کا ہنر صرف ریسٹورنٹ میں
بیٹھے Couples کو ہی آتا ہے
💖💖





وہ میرے دل کی سب سے پسندیدہ شے تھی ، اسے مجھ سے چھن جانا تھا
" 💘💘جانتی تھی میں " ۔





فلموں والے تکیے کہاں سے ملتے ہیں جن کو سر پر مارو تو روئی آڑتی ہے ہمارے گھر کے تکیوں سے مارو تو 10 منٹ کے لئے بندا کوما میں چلا جاتا ہے 👅



Saturday, October 8, 2022

love words for him تم میری ملکیت ھو

🆄🆁🅳🆄 🅱🅸🅾🅶

Here the one-click you start the best freelancing marketplace

انت من ممتلكاتي وأنا بنت انانيۃ

تم میری ملکیت ھو اور میں بڑی خود غرض لڑکی ھوں





"کُچھ مُحبتیں کُوفہ سے آیا خط ہوتی ہیں ، یقین! ماتم ! اور بس ! "💔🙂




‏یہ جو تم دل کے صاف ہو نہ، دماغ والوں سے ہار جاؤ گے




مجھ کو ایک ہی شخص میں رہ جانے کی بیماری ہے






حد تو یہ ہے کہ دل کے تخت پر وہ شخص اب بھی ٹھاٹھ سے بیٹھا ہے






Friday, October 7, 2022

Love life book "وقت گزر جاتا ہے


 "وقت گزر جاتا ہے ، باتیں یاد رہتی ہیں"


🅱🅸🅞🅶

🅤🆁🅳🆄



ماؤں کی ضرورت زندگی میں کبھی ختم نہیں ہوتی انکی محبت آکسیجن کی طرح

ہوتی ہے جس کی ضرورت آخری سانس تک رہتی ہے۔



🅱🅸🅞🅶

🅤🆁🅳🆄


زندگی ایک مستقل کمی اور محرومی کا نام ہے ۔ ایک شے کی کمی پوری ہوتے ہی انسان کسی دوسرے حاصل سے مستقل محروم ہو جاتا ہے ۔
بہرحال " محرومی" ۔۔۔۔ "احساسِ محرومی" سے بہتر ہے


🅱🅸🅞🅶

🅤🆁🅳🆄



دنیا کی تمام الجھنیں ختم ہو سکتی ہے اگر جاہل خاموش رہے اور عالم سچ بولنے لگے

🅱🅸🅞🅶

🅤🆁🅳🆄


•مرہم کی لالچ میں اپنی دکھتی رگ کا پتہ دوسروں کو دینا حد درجہ بیوقوفی کی آخری حد ہے




Thursday, October 6, 2022

Love life book

 


ہم سب رہتے تو ایک ہی دنیا میں ہیں

!لیکن سب کی دنیا الگ الگ ہے

🆄🆁🅳🆄 🅱🅸🅞🅶




انسان جب زندگی کے امتحانوں سے گزر کر پتھر

ہو جاتا ہے تا کوئی دل دکھا بھی دے تو برا نہیں لگتا


                                     🆄🆁🅳🆄 🅱🅸🅞🅶



اگر انسان دنیا میں باپ کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے تو

میں کہتی ہوں دنیا میں ایسا کوئی رشتہ نہیں جو آپ کو

_مرنے پر مجبور کرے

 🆄🆁🅳🆄 🅱🅸🅞🅶


 

صرف محبتیں نہیں بلکہ کچھ دوستیاں بھی یکطرفہ ہوتی ہیں۔

-بس آپکو وقت آنے پہ پتا چلتا ہے 
 🆄🆁🅳🆄 🅱🅸🅞🅶


 

کتنا اچھا ہو بارش کے جیسے دل پر کوئی بارش ہو کریں

سارے دوکھ مٹ جائے یادیں کھو جائے ۔۔۔ غم دور ہو جائے

 🆄🆁🅳🆄 🅱🅸🅞🅶